تعلیم کے شعبے میں پاک امریکہ روابط مضبوط کرنا اولین ترجیح، مسعود خان 

تعلیم کے شعبے میں پاک امریکہ روابط مضبوط کرنا اولین ترجیح، مسعود خان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  نیویارک (این این آئی)امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ تعلیم کے شعبے میں مضبوط پاک امریکہ روابط قائم کرنا اور پاکستانی طلباء کو امریکہ کی اعلیٰ ترین یونیورسٹیوں تک رسائی حاصل کرنے میں سہولت فراہم کرنا 2023 میں اولین ترجیح رہے گا پاکستانی سفارت خانہ واشنگٹن میں یونیورسٹی آف بلتستان کے وفد سے ملاقات کے دوران پاکستان کے اعلیٰ مندوب نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں تعاون پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات کا ایک اہم ستون رہا ہے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان کی سربراہی میں آئے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں دہائیوں پر محیط پاک امریکہ تعاون نے نہ صرف پاکستانی نوجوانوں کیلئے بے شمار مواقع پیدا کیے ہیں بلکہ دو نوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور باہمی تاثرات کو بہتر بنانے میں بھی مدد کی ہے مسعود خان نے کہا کہ امریکی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں داخلہ لینے والے پاکستانی طلباء کی تعداد 17 فیصد اضافے کے ساتھ 8000 ہو گئی ہے تاہم ابھی بھی یہ خطے کے دیگر ممالک کے طلباء کی تعداد کے مقابلے میں بہت کم ہے۔ ہم خاص طور پر سائنس ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی مضامین میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے کام کریں گے  ہم امریکی حکومت کے مشکور ہیں کہ انہوں نے پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے ہمارے ہونہار طلبا اور طالبات کے لئے امریکہ میں موجود دنیا کے معروف تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کی حوصلہ افزائی کرنے پر خصوصی توجہ دی ہے  ڈاکٹر نعیم خان نے سفیر پاکستان کو بلتستان یونیورسٹی کی جانب سے حاصل کیے گئے مختلف اہم سنگ میلوں کامیابیوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔  انہوں نے بوائزء سٹیٹ یونیورسٹی اور بلتستان یونیورسٹی کے مابین تعاون کے حوالے سے بھی سفیر پاکستان کو بریف کیا۔ ڈاکٹر نعیم خان نے سفیر پاکستان کے ساتھ امریکی محکمہ خارجہ کے تعاون سے اسکردو، گلگت بلتستان میں بین الاقوامی بدھ مت کانفرنس کے انعقاد کی تجویز پر بھی تبادلہ خیال کیا۔پاکستانی سفیر مسعود خان نے یونیورسٹی آف بلتستان کی جانب سے امریکی جامعات اور تعلیمی اداروں سے تعاون کے فروغ کی کوششوں کو سراہا مسعود خان نے یقین دلایا کہ پاکستانی سفارت خانہ یونیورسٹیوں کے مابین پارٹنرشپ کے فروغ کے لیے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔
مسعود خان 

مزید :

صفحہ آخر -