ملکی قیادت کا فیصلہ اب صرف عوام کرے گی، حماد اظہر

ملکی قیادت کا فیصلہ اب صرف عوام کرے گی، حماد اظہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور(آئی این پی)پی ٹی آئی رہنماحماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک کی قیادت کون کرے گا اس کا فیصلہ صرف اور صرف عوام کرے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ مسلط حکومت کی ناکامی کو جمہوریت کی ناکامی نہ سمجھا جائے، پی ڈی ایم حکومت ایک غیر جمہوری اور بدترین تجربہ تھا جو ملک پر مسلط کیا گیا جبکہ یہ ٹولہ عوام کی حمایت سے نہیں بلکہ شازش اور چور دروازے سے اقتدار میں لایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک اب کسی نئے تجربے کا متحمل نہیں ہے، اب فیصلہ صرف عوام کریں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے مزید کہا کہ الیکشن نہ کرا کر ملک پر بدنام ٹولہ زبردستی قابض رہنا چاہتا ہے جبکہ ملک کی قیادت کون کرے گا اس کا فیصلہ صرف اور صرف عوام کرے گی۔
حماد اظہر

مزید :

صفحہ آخر -