رکن قومی اسمبلی چودھری اشرف کی درخواست ضمانت پر تفتیشی افسر سے ریکارڈ طلب

 رکن قومی اسمبلی چودھری اشرف کی درخواست ضمانت پر تفتیشی افسر سے ریکارڈ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور کی سیشن عدالت نے سرکاری زمین قبضہ کیس میں مسلم لیگ ن  کے رکن قومی اسمبلی چودھری اشرف کی درخواست ضمانت پر تفتیشی افسر سے ریکارڈ طلب کر لیا ایڈیشنل سیشن جج عمر بھٹی نے چودھری اشرف نے درخواست درخواست پر سماعت کی  درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اینٹی کرپشن نے سیاسی بنیادوں پر مقدمے میں گرفتار کیا  زمین پر قبضے سے متعلق اعلی عدالتوں کے فیصلے موجود ہیں۔ اینٹی کرپشن نے دوران حراست کچھ بر آمد برآمد نہیں کیا۔ تمام ریکارڈ متعلقہ محکمہ کے پاس موجود ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ تفتیش مکمل ہوگئی ہے اس لیے ضمانت رہائی کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت دو جنوری تک ملتوی کر دی۔
ریکارڈ طلب

مزید :

صفحہ آخر -