پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند، حدنگاہ کم موٹر ویز سمیت اہم شاہرا ہیں بند 

پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند، حدنگاہ کم موٹر ویز سمیت اہم شاہرا ہیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر)پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند اور حد نگاہ کم ہونے کے باعث موٹرویز سمیت اہم شاہراہوں کو بند کر دیا گیا۔موٹر ویز پولیس کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم الیون کو شدید دھند کے باعث بند رکھا گیا۔ترجمان موٹرویز نے بتایا کہ لاہور ملتان موٹروے فیض پور سے ننکانہ صاحب جبکہ موٹروے ایم ٹو کو لاہور سے ہرن مینار تک بند رکھا گیا۔حکام کے مطابق جی ٹی روڈ پر بھی حد نگاہ انتہائی کم رہی جس کے باعث روڈ یوزرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر نہ کریں اور گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔
شدید دھند

مزید :

صفحہ آخر -