پی ٹی آئی حکومت کل تک جن بیساکھیوں پر تھی آج وہ برے ہوگئے، ایم کیو ایم پاکستان 

پی ٹی آئی حکومت کل تک جن بیساکھیوں پر تھی آج وہ برے ہوگئے، ایم کیو ایم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آئی این پی)ایم کیو ایم پاکستان نے پی ٹی آئی کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سوچ سمجھ کر بیانات دے، اب سیاسی مینجمنٹ کیلئے کوئی مدد کو نہیں آئے گا۔ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں تعریفوں کے پل باندھنے والوں کو آج ایم کیو ایم دہشت گرد نظر آنے لگی، ایم کیو ایم  کے کارکنان غنڈے ہیں تو عمران خان کیوں بہادرآباد تشریف لائے؟ترجمان نے کہا کہ کل تک پی ٹی آئی کی حکومت جن بیساکھیوں پرتھی آج وہ تمام برے ہوگئے، پی ٹی آئی جس کارخانے کی پیداوار ہیں اس کی مخلص نہ ہوسکی تو ہمارا احسان کیا مانتے۔ترجمان ایم کیوایم نے کہا کہ پی ٹی آئی کو 2018 میں کراچی سے جونشستیں دی گئیں،اب ایک بھی نہیں ملے گی۔ایم کیو ایم کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات کھسیانی بلی کے کھمبا نوچنے کے مترادف ہیں، پی ٹی آئی کی پوری قیادت بوکھلاہٹ اور جھنجھلاہٹ کا شکار ہے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے گزشتہ روز بیان جاری کرتے ہوئے کہا  کہ کراچی روشنیوں کا شہر تھا، پھر اسٹیبلشمنٹ کو خیال آیا کہ ہماری پارٹی ہونی چاہیے، سارے غنڈے جمع کر کے ایم کیوایم بنا دی گئی۔
 ایم کیو ایم پاکستان

مزید :

صفحہ آخر -