الیکشن کمیشن نے بھی خود کو امپورٹڈ حکومت کی ”بی“ٹیم ثابت کردیا:عمران خان

الیکشن کمیشن نے بھی خود کو امپورٹڈ حکومت کی ”بی“ٹیم ثابت کردیا:عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین  پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے کبھی زندگی میں ہار نہیں مانی، انسان کو کسی مقصد کیلئے پیدا کیا گیا ہے، اس مقصد کو پہچانیں اور حاصل کریں۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ملکی حالات تباہی کی طرف جا رہے ہیں، جن کے ہاتھ میں باگ ڈور دی گئی ہے یہ معیشت نہیں سنبھال سکتے
۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے زمان پارک میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کرنیوالے ملک بھر سے پارٹی کے سوشل میڈیا کارکنان سے بات چیت میں کیا۔سابق وزیر اعظم عمران خان نے اس موقع پر مزید کہا ملکی مسائل کا حل نئے انتخابات ہیں، سندھ میں اگلی حکومت پاکستان تحریک انصاف بنائے گی۔ قبل ازیں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا الیکشن کمیشن نے پھر ثابت کر دیا یہ امپورٹڈ حکومت اس کے حامیوں کی بی ٹیم ہے۔ اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کرانے کیلئے عدالتی احکامات پر عمل در آمد نہیں ہوا، عوام سے خوفزدہ پی ڈی ایم تمام انتخابات سے بھا گ رہی ہے۔ہفتہ کے روز اسلام آباد میں بلدیا تی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر عمل نہ کر کے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پھرسے ثابت کیاہے کہ وہ امپورٹڈحکومت اور اس کے سرپرستوں کی بی ٹیم ہے۔عوام سے خوفزدہ پی ڈی ایم ہر انتخابی میدان سے بھاگ رہی ہے۔ ووٹ کاحق بنیادی جمہوری اصول ہے اورپی ٹی آئی پوری دلجمعی سے اس پر قائم ہے۔سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ووٹ کا حق ایک بنیادی جمہوری اصول ہے اور پاکستان تحر یک انصاف اس پر کاربند ہے۔
عمران خان

مزید :

صفحہ اول -