ایم ڈی اے کے 100سے زائد  ملازمین نوکریوں سے برطرف

  ایم ڈی اے کے 100سے زائد  ملازمین نوکریوں سے برطرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (سٹاف رپورٹر) ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے 100 سے زائد ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کر دیا، برطرف ملازمین میں سب انجینیئر، کلرک اور آفس انچارج بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے 100 سے زائد ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کر دیا، ایم ڈی اے نے محکمہ انجینئرنگ، پبلک ہاؤسنگ اور لینڈ ڈپارٹمنٹ انکروچمنٹ سیل کے ملازمین کو نکالا۔برطرف ملازمین میں سب انجینئر، کلرک اور آفس انچارج بھی شامل ہیں۔رکن صوبائی اسمبلی راجہ عبدالرزاق بلوچ کا کہنا تھا کہ ملازمین کو بے روزگار کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے، وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ سے بھی شکایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے سامنے بھی احتجاج کروں گا، اس مہنگائی کے دور میں بے روزگار کرنا بڑا ظلم ہے۔

مزید :

صفحہ اول -