سال بیت گیا، سکھرشہر کے مسائل جوں کے توں موجود رہے

سال بیت گیا، سکھرشہر کے مسائل جوں کے توں موجود رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سال بیت گیا، سکھرشہر کے مسائل جوں کے توں، منتخب نمائندگان کی کارکردگی پر عوام میں مایوسی،امید ہے یہ سال سکھر شہر کے مسائل کے حل کیلئے خوش آئند سال ہو، شہری حلقوں کی جانب سے سال 2023کی آمد پر اظہار خیال، تفصیلات کے مطابق2022سال بھی بیت گیا مگر سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھرکے مسائل جوں کے توں ہیں، سکھر کے منتخب نمائندوں اور افسران نے جوعوام سے وعدے کئے تھے وہ پورے نہیں ہو سکے، شہری مسائل حل نہ ہونے پر سکھر کے شہری حلقوں میں منتخب نمائندوں کی کارکردگی دیکھ کر مایوسی پھیل گئی ہے، سال2022 میں شہر سکھر میں پینے کا صاف پانی،،نکاسی آب، صفائی و ستھرائی کا نظام ابتررہا، گلی محلوں، سڑکوں پر گندگی کچرا کے ڈھیرواضع طور پر دیکھائی دیئے، گٹر نالیوں کو گندہ پانی جمع ہونا روز کا معمول بنا رہا، سکھر میونسپل کارپوریشن، محکمہ پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی سال2022 میں کارکردگی صفر ریکارڈ کی گئی سکھر کے مسائل حل نہ ہونے پر سال2022 میں شہری مسائل کے سلسلے میں کئے جانے والے ایک سروے میں شہری حلقوں سمیت سماجی تنظیموں نے2023کی آمد پر اپنا اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ سال2022سکھر شہر اور شہریوں کیلئے مایوس کن رہا ہے سکھر سے منتخب ہونے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت سکھر میونسپل کارپوریشن کے افسران بھی شہریوں کو بنیادی و بلدیاتی سہولت فراہم کرنے میں ناکام دیکھائی دیئے، جس دن منتخب نمائندوں، افسران نے سکھر شہر کو اپنا شہر اور شہریوں کے مسائل کو اپنا مسائل سمجھ لیا اس دن تمام مسائل حل ہو جائینگے سال نو کے آغاز پر سکھر کے عوام امید کرتے ہیں کہ منتخب نمائندے شہری مسائل کے حل کیلئے اپنا نمایاں کردار ادا کرینگے۔

مزید :

صفحہ اول -