مہنگائی‘ امپورٹڈ حکمران انتخابات سے خوفزدہ‘ جہانزیب کھچی

مہنگائی‘ امپورٹڈ حکمران انتخابات سے خوفزدہ‘ جہانزیب کھچی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 میلسی(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر محمد جہاں زیب خان کھچی ایم پی اے کہا ہے کہ اسلام آباد میں عوام تو پولنگ اسٹیشن پہنچ گئی مگر بلدیاتی انتخابات نہ (بقیہ نمبر5صفحہ6پر)
کرائے گئے۔پی۔ڈی ایم۔کے رہنما جب بھی انتخابات کالفظ سنیں ان پر کپکپی طاری ہو جاتی ہے کیونکہ حکومت میں آنے کے بعد انہوں نے جس طرح پاکستان کی معیشت اور سیاست کا جنازہ نکالا ہے اور ملک کے لیے سکیوریٹی رسک بنے ہوئے ہیں اس کی بنا پر عوام ہر جگہ انہیں مسترد کر چکی ہے گذشتہ ضمنی انتخابات میں دو بار ایسا ہوا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیلی فونک گفتگو میں پارٹی رہنماں سے کیا انہوں نے کہا کہ عوام سے خوفزدہ حکمران ووٹ کی جموری حیثیت کو اپنے غیر جمہوری رویے سے  پورے پاکستان میں انتقامی سیاست کی نذر کر چکے ہیں۔پی ڈی ایم اسی وجہ سے الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔محمد جہاں زیب خان کھچی نے کہا کہ الیکشن نہ کرانے کے رویے سے امپورٹڈ حکومت جمہوریت کے خاتمے کی تیاریوں میں ہے لیکن عوام جانتی ہے کہ مضبوط  معاشی ڈھانچے کے بغیر ٹیکنو کریٹ حکومت۔لائی بھی گئی  تو بات مزید خدشات تک پہنچے گی۔عمران خان مستحکم معیشت اور مستحکم سیاست کو قوم کے استحکام کے لیے ضروری سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جلد انتخابات مستحکم پاکستان کے لیے ضروری ہو چکے ہیں 
جہازیب کھچی