رکن قومی اسمبلی جعفرخان لغاری انتقال کر گئے‘ آج نمازجنازہ 

رکن قومی اسمبلی جعفرخان لغاری انتقال کر گئے‘ آج نمازجنازہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ڈیرہ‘ چوٹی زیریں (سٹی رپورٹر‘ نمائندہ خصوصی‘ نامہ نگار)  چوٹی زیریں کے بزرگ  سیاستدان پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سردار محمد جعفر خان لغاری 83 سال کی عمر انتقال کر گئے سردار محمد جعفر خان لغاری نے1970 سے عملی سیاسی زندگی کا آغاز کیا،اس دوران ایک مرتبہ چیئرمین ضلع کونسل راجن پور دو مرتبہ ایم پی اے، چھ مرتبہ ایم این اے تادم مرگ بھی ایم این اے تھے۔ ا مرحوم سابق صدر پاکستان سردار فاروق احمد خان لغاری کے(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)
 کزن تھے۔ مرحوم سردار محمد جعفر خان لغاری کی نماز جنازہ یکم جنوری بروز اتوار آبائی شہر زیریں ضلع ڈیرہ غازیخان میں ادا کی جائے گی۔  وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے رکن قومی اسمبلی سردار محمد جعفر خان لغاری کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے. انہوں نے مرحوم کی اہلیہ مینا لغاری کو فون کر کے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا. چودھری پرویز الہی نے کہاکہ سردار جعفر لغاری مرحوم سے عزت و احترام کا رشتہ تھا۔ ان کی سماجی و سیاسی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔