بڑھتی آبادی ہمارے لیے لمحہ فکریہ‘ موثر پلاننگ وقت کی ضرورت‘ شاہینہ نجیب کھوسہ 

بڑھتی آبادی ہمارے لیے لمحہ فکریہ‘ موثر پلاننگ وقت کی ضرورت‘ شاہینہ نجیب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ(سٹی رپورٹر، نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے (بقیہ نمبر19صفحہ6پر)
بہبود آبادی ڈیرہ غازیخان کا اجلاس ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ اور اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر اینڈ کوآرڈینیشن محمود مشتاق کی زیر صدارت منعقد ہوا. اجلاس میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ہما مہدی لغاری،ڈاکٹر صدیق اکبر،متین بلال،ڈاکٹر انیلہ عقیل،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر رابعہ رحمن،ڈاکٹر سلیم اللہ،خالد رسول، منیب بہار اوردیگر نے بھی شرکت کی. ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہاکہ بڑھتی آبادی لمحہ فکریہ ہے،عوام میں شعور پیدا کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ بے تحاشا آبادی سے ہمارے وسائل کم اور مسائل بڑھ رہے ہیں،بے ہنگم آبادی پر کنٹرول کیلئے لانگ ٹرم پلاننگ کی جائے،میڈیکل کیمپس میں محکمہ صحت کیساتھ مل کر بہبود آبادی کے پیغام کو عام کیا جائے،محکمہ بہبود آبادی ماں و بچے کی صحت،بچوں کی پیدائش میں وقفہ کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے، اسسٹنٹ کمشنر محمود مشتاق نے کہاکہ تمام سٹیک ہولڈرز محکمہ پاپولیشن ڈپارٹمنٹ کے متوازن خاندان، خوشحال پاکستان کے پیغام کو شہریوں تک پہنچائیں،چھوٹے اور صحت مند خاندان کے تصور کی تشہیر وقت کی ضرورت ہے،فیملی پلاننگ کے پیغام کو عام کرنے میں شہری بھی آگے آئیں. ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ہما مہدی لغاری نے بریفنگ میں بتایا کہ محکمہ نے بہبود آبادی کے پیغام کو عام کرنے کیلئے پری میرج کونسلنگ کا پروگرم بھی شروع کر رکھا ہے جس سے دور رس نتائج برآمد ہوں گے.اجلاس میں فیملی پلاننگ کو موثر بنانے بارے حکمتِ عملی پر بھی غور کیا گیا۔
شاہینہ نجیب کھوسہ