کھاد بحران‘ لوٹ مار‘ بلیک مافیا مالا مال  کسان دربدر‘ فصلیں متاثر‘ صورتحال سنگین 

کھاد بحران‘ لوٹ مار‘ بلیک مافیا مالا مال  کسان دربدر‘ فصلیں متاثر‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈہرکی‘ جام پور (نامہ نگار) محکمہ زراعت راجن پور کی ملی بھگت سے تحصیل بھر کے چھوٹے بڑے شہروں محمد پور دیوان (بقیہ نمبر21صفحہ6پر)
کوٹلہ مغلاں داجل سمیت دیگر شہروں میں یوریا کھاد کا بحران گزشتہ کئی روز سے جاری ہے کھاد ڈیلر زراعت افسران کی آشیرباد سے کھاد کا مصنوعی بحران پیدا کر کے 2250کی بجائے 2900سوروپیفی بوری یوریا کی فروخت کرکے سادہ لوح کسانوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں محکمہ زراعت افسران کھاد بحران پر قابو پانے کی بجائے مبینہ زرعی ٹریڈرز سے ساز باز کرکے کھاد بلیک پر فروخت کرنے کی کھلی چھوٹ دے دی ہے جس سے کھاد ڈیلر کھلے عام یوریا کھاد بلیک پر فروخت کر رہے ہیں۔ ضلع گھوٹکی کے شہروں ڈہرکی میرپور ماتھیلو اوباڑو خانپور مہر اور ضلع بھرکیدیگرشہروں میں کھاد کامصنوعی بحران شدت اختیار کر گیا  ہے مارکیٹ میں سرکاری ریٹ پر کھاد کا ملنا مشکل ہوگیا ہے ضلعی اور مقامی انتظامیہ کی خاموشی کے کاشتکاروں پریشان منافہ خوروں نے کھاد مارکیٹ سے غائب کر کے 2250 روپے,والی فی بوری 3000روپے تک بلیک پر فروخت کر رہے ہیں