حکومت کی بہترین حکمت عملی سے ڈیفالٹ کا خطرہ کم‘ نعیم خان بھابھہ

حکومت کی بہترین حکمت عملی سے ڈیفالٹ کا خطرہ کم‘ نعیم خان بھابھہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میلسی (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر اور پی پی 234 کے ٹکٹ  ہولڈر  نعیم خان بھابھہ نے کہا ہے(بقیہ نمبر22صفحہ6پر)
 کہ پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں 2020 میں انتخابات کرانے تھے جو پنجاب میں آج بھی بقایا ہیں پی ٹی آئی نے پنجاب میں بلدیاتی آئین کی بار بار دھجیاں اڑائیں۔جس سے شہریوں کو آج بھی بنیادی حفظان صحت کی سہولتیں نہیں مل پارہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بورانہ،کر م پور اور دیگر علاقوں میں عوامی وفود سے ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور معاشی بحران کا آغاز سابق حکومت میں ہوا وزیر اعظم شہباز شریف نے اقتدار میں آتے ہی ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا اور دوست ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات استوار کر کے ملک کا امیج بہتر کیا۔انہوں نے کہا کہ اس بہتر حکمت عملی سے پاکستان گرے لسٹ سے باہر آیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مسلم۔لیگ ن جلد عددی برتری حاصل کر لے گا اور مسلم لیگ ن کا امیدوار وزیر اعلی ہو گا انہوں نے کہا کہ جلد میاں نواز شریف صحت یاب ہو کر وطن لوٹیں گے جن کی قیادت میں  مسلم۔لیگ ن  مخالفین کو سر پرائز دے گی  #