شاہ جمال: ایک ہی رات میں متعدد وارداتیں 

شاہ جمال: ایک ہی رات میں متعدد وارداتیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
شاہجمال(نمائندہ پاکستان)ایک ہی شب چوری کی نصف درجن سے زائد وارداتیں  ہوئیں پانچ موٹر سائیکلوں سمیت(بقیہ نمبر27صفحہ6پر)
 گائے  یو پی ایس بیٹریاں مسجد سے پنکھے ٹونٹیاں چوری تنگ شاہجمال اور گردو نواح میں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ایک ہی رات میں محلہ حسین آباد سے ملک شعبان ببر کے گھر میں نامعلوم چور دیوار پھلانگ کر گھس گئے گھر میں موجود دو عدد سی جی 125ہنڈا موٹر سائیکل،تنویر تھہیم کے گھر سے کچن کا سامان دو عدد یو پی ایس بیٹریاں،مسجد سے ٹونٹیاں پنکھے،بستی جڑھ کے نواز خان پتافی کے گھر سے ایک گائے اور موٹر سائیکل ایک اور گھر سے دو عدد موٹر سائیکل نا معلوم چور چرا کر لے گئے روزانہ کی وارداتوں سے تنگ شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور شاہجمال کے مظفرگڑھ بس سٹینڈ کے مقام پر اکٹھے ہو کر پولیس تھانہ شاہجمال کے خلاف احتجاج شروع کر دیا اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ شاہجمال محمد نواز خان موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے جمعیت علما اسلام ف کے راہنما قاری عطا  اللہ خان آصف اور متاثرین سے مذاکرات کرتے ہوئے مظاہرہ ختم کرنے کی اپیل کی اور چوریوں کی وارداتیں ٹریس کرنے کے لئیے دو ہفتے کا وقت مانگا جس پر احتجاج ختم کر دیا گیا۔
ورداتیں