اوباڑو‘ بدامنی‘ لاقانونیت کیخلاف  جماعت اسلامی‘ شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ

اوباڑو‘ بدامنی‘ لاقانونیت کیخلاف  جماعت اسلامی‘ شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ڈہرکی (نامہ نگار)اوباڑو میں جماعت اسلامی ضلع گھوٹکی اور اوباڑو (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)
کی سیول سوسائٹی، ملک برادری، شہریوں، تاجر برادری کی جانب سے بعد نماز جمعہ مین چوک اوباڑو میں بدامنی لاقانونیت کے خلاف ریلی نکال کر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جماعت اسلامی ضلعی رہنما محمد یوسف مزاری ایڈوکیٹ اختر ملک، محمد شعبان ملک ایڈوکیٹ ساجد علی دایو، کامریڈ الیاس ملک، پرویز ملک، ملک قمرالدین وہ دیگر نے مظاہرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پندرہ روز قبل الائنس شوگر مل اوباڑو میں بیدردی سے قتل کیے گئے شوگر مل ملازم نوجوان جنید ملک جس کی لاش شوگر مل کے کیمیکل تلاب سے ملی تھی جس کی مبینہ ہلاکت کا مقدمہ تاحال اوباڑو پولیس درج کرنے سے انکاری ہے جو کہ سراسر ناانصافی اور زیادتی ہے جس کے قتل کا مقدمہ ورثا کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج گھوٹکی نے شوگر مل سکیورٹی انچارج ریٹائرڈ کرنل مظھر ملہی عادل خان، خالق عثمان اور دونامعلوم ملزمان پر درج کرنے کا حکم دیا تھا ایسے کورٹ کے حکم نامے کو رشوت کے عیوض اوباڑو پولیس نے حکم عدولی کرتے ہوئے نظر انداز کردیا ہے ہم آخری دم تک خاموش نہیں بیٹھیں گے یہاں پر طبقاتی قانون رائج ہے قانون کے جال میں صرف غریب پھستا ہے جبکہ طاقتور طبقہ قانون کی گرفت سے آزاد ہے ایس ایس پی گھوٹکی ڈی آئی جی سکھر کہتے ہیں کہ ہم مقدمہ درج نہیں کر سکتے ہم مجبور ہیں لاقانونیت کے ساتھ ساتھ بدامنی کی تو انتہا ہو گئی ہے۔