ڈیرہ، 103غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کیخلاف آپریشن کا حتمی فیصلہ 

ڈیرہ، 103غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کیخلاف آپریشن کا حتمی فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ (نمائندہ خصوصی، سٹی رپورٹر‘ نامہ نگار) ڈیرہ غازی خان شہر میں ڈسپوزل ورکس کو اپ گریڈ کیا جائیگا۔35 کروڑ روپے (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)
کی سکیم کیلئے مکمل فنڈز جاری کردئیے گئے۔پانچ کروڑ روپے سے واٹر سپلائی کی بوسیدہ پائپ لائن تبدیل اور مرمت کی جائے گی۔شہر میں 1200 روڈ   و  سٹریٹ لائٹس لگائی جائیں گی۔103 غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے کارپوریشن ڈیرہ غازی خان کی حدود میں تجاوزات،غیر قانونی عمارتیں اور نادہندگان کے مراکز سر بمہر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بھانہ جات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔سلاٹر ہاؤس کی بجائے گلی محلوں میں جانور ذبح کرنے والے پابند سلاسل ہوں گے۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن خالد منظور نے کارپوریشن آفس میں چیف آفیسر کارپوریشن جواد الحسن گوندل اور دیگر شعبوں کے سربراہان کی بریفنگ کے بعد افسران کو ہدایات پر عملدرآمد کے احکامات جاری کردئیے۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار اور دیگر افسران موجود تھے۔کارپوریشن آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ عوامی مسائل کا بروقت حل اور میونسپل سروسز کی بہتری اولین ترجیح ہوگی۔مرکزی بازاروں اور شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائے۔عمارتی میٹریل ڈال کر شاہراہ اور چوک بند کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔صفائی کیلئے فیلڈ میں عملہ کی حاضری چیک کی جائے گی۔ڈسپوزل ورکس کو فنکشنل رکھا جائے۔یونین کونسل سطح کی تشکیل کردہ کمیونٹی کی کمیٹیوں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جائے۔غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کو بھی سیل کردیا جائے۔کمشنر ڈیرہ غازی خان خالد منظور نے کہا کہ کارپوریشن کو اپنی ریکوری بڑھانا ہوگی تاکہ میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے فنڈز خرچ کئے جاسکیں۔ کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن خالد منظور نے ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کے ہمراہ ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا۔کرونا،ڈینگی سمیت دیگر وارڈز دیکھے۔پناہ گاہ میں سہولیات کا جائزہ لیا۔زیر تعمیر زچہ بچہ ہسپتال،او پی ڈی اور ایمرجنسی بلاک کا معائنہ کرتے ہوئے کام کی رفتار تیز کرنے کے ساتھ میٹریل کا معیار برقرار رکھنے کے احکامات جاری کئے۔ریٹائر ہونے والے اے ایم ایس ڈاکٹر خالد تحسین کو گلدستے اور تحائف دے کر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف قریشی،ایم ایس ڈاکٹر عبدالرحمن اور دیگر موجود تھے۔ڈیرہ غازی خان میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال،او پی ڈی اور ایمرجنسی بلاک کو دی گئی مدت کے اندر مکمل کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے۔ کمشنر و چیئرمین تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان خالد منظور نے کہا ہے کہ تعلیمی بورڈ میں طلباء و طالبات کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہوں گی۔جائز مسائل کم وقت میں حل کرائے جائیں گے۔تعلیمی بورڈ کے ہر شعبہ میں خصوصی کاونٹرز قائم کئے جائیں گے۔امتحانات میں نقل مافیا کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی۔دفعہ 144 پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے گا۔ٹیم ورک سے اہداف حاصل کریں گے۔کمشنر و چیئرمین خالد منظور نے تعلیمی بورڈ آفس میں افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں خصوصی لیکچرز،آگاہی مہم چلائی جائے کہ شارٹ کٹ کوئی مستقل حل نہیں۔محنت کو ہی کامیابی کا زینہ بنایا جائے۔امتحانی مراکز میں پرسکون ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہونی چاہیئے۔تعلیمی بورڈ میں اصلاحات کرکے امتحانی نظام کو مزید شفاف بنایا جائیگا جس کیلئے ٹیم کے ہر رکن کا تعاون درکار ہوگا۔ تعلیمی بورڈ کے افسران اور شعبوں کے سربراہان نے نئے چیئرمین کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔قبل ازیں سیکرٹری حبیب الرحمن،ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین اور دیگر نے کمشنر خالد منظور کو اداروں کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈپٹی کنٹرولر شیخ امجد حسین نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بورڈ کے تمام معاملات، بورڈ کیلنڈر، بورڈ ایکٹ، رولز اور ریگولیشنز کے مطابق چلائے جاتے ہیں. بورڈ ملازمین آجکل میٹرک پہلے سالانہ امتحان 2023ء کے داخلہ فارمز کی وصولی اور انٹر دوسرے سالانہ امتحان 2022ء کے رزلٹ کی تیاری میں مصروف عمل ہیں. شیخ امجد حسین نے کمشنر خالد منظور کو بتایا کہ بورڈ میں سہولت مرکز قائم کیاگیا ہے جہاں سائلین و امیدواروں کو تمام سہولیات ون ونڈو آپریشن کے تحت فراہم کی جا رہی ہیں