ملتان وہاڑی روڈ پر 7ہزار سے زائد حادثے‘430ہلاکتیں 

ملتان وہاڑی روڈ پر 7ہزار سے زائد حادثے‘430ہلاکتیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پاکستان)سال 2022میں بھی وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے متعدد بار اعلانات کے باوجود مین ملتان وہاڑی روڈ کی تعمیر کا خواب شرمندہ تعمیر نہ ہوسکا ایک سال کے دوران ملتان وہاڑی روڈ پر کی خستہ حال صورتحال کے باعث 7ہزار(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)
 3سو 72حادثات رونما ہوئے جس میں 430افراد زندگی کی بازی ہار بیٹھے خو حکمرانوں کے لیے بہت بڑاسوالیہ نشان ہے تفصیل کے مطابق گذشتہ 15سال سے پنجاب اور وفاقی حکومت کی جانب سے عوام کو مین ملتان وہاڑی روڈ کی تعمیر جلد شروع کروانے کا اعلان کرتیہوئے سبز باغ دکھانے کا سلسلہ جاری ہے سال 2022میں وہاڑی، خانیوال اور ملتان کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی  بھی عوام کو سہانے خواب دکھاتے رہے لیکن واعدہ آج تک پورا بہ ہوسکا ہے آخر کار 2022میں بھی ملتان وہاڑی روڈ کی تعمیر کا خواب شرمندہ تعمیر نہ ہوسکا ہے صرف سال 2022میں ملتان وہاڑی روڈ پر 7ہزار 3سو 72ٹریفک کے حادثات روڈ کی حالت زار خراب ہونے کی وجہ سے رونما ہوئے جس میں 100زار 9سو 62افراد زخمی اور 430 جان کی بازی ہار بیٹھے ہیں عوام موجودہ حکمرانوں سے مطالبہ کررہے ہیں کہ وہ عوام پر رحم کرتے ہوئے ملتان وہاڑی روڈ کی تعمیر جلد سے جلد شروع کروائیں تاکہ حادثات کی روک تھام ممکن ہوسکے۔