حکومت کا نئے سال پر عوام کو”تحفہ“ یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا‘ چینی‘ گھی مہنگا

حکومت کا نئے سال پر عوام کو”تحفہ“ یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا‘ چینی‘ گھی مہنگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر‘ نامہ نگار) عوام کو اشیائے ضروریہ کم قیمت پر فراہم کرنے کے غرض سے کھولے گئے یوٹیلٹی اسٹورز بھی اب عام مارکیٹ کی طرح مہنگے ہو گئے ہیں،حکومت نے غربت کی ماری عوام کو نئے سال کا تحفہ دیتے ہوئے چینی کی فی کلو قیمت میں 19 روپے، گھی کی فی کلو قیمت 75، آٹے کے 20کلو تھیلے کی قیمت میں 496 روپے اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل مستحق افراد پر نئی قیمتوں کا اطلاق نہیں ہوگا بلکہ وہ پرانے ریٹ پر آٹا، گھی اور چینی خرید سکتیں گے،وزیراعظم پیکچ کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر رکھی اشیائے ضروریہ پر ٹارکٹڈ سبسڈی کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت صرف بے نظیر انکم سپورٹ میں رجسٹرڈ مستحقین کو قیمتوں میں ریلیف دیا جائے گا،ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی ماہانہ خریداری کی حد 5 سیکم کر کے 3 کلو جبکہ گھی کی ماہانہ خریداری کی حد 5 سے کم کرکے3 کلو اور آٹے کی ماہانہ خریداری کی حد 40 سے کم کرکے20 کلو مقرر کردی گئی ہیجبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ صارفین کے لیے سامان کی موجودہ حد برقرار رہے گی، بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ صارفین ماہانہ 40 کلو تک آٹا اور 5، 5 کلو تک چینی اور گھی خرید سکیں گے۔ قیمتوں میں اضافے اور حد کا اطلاق آج یکم جنوری 2023 سے ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر ہوجائے گا،

مزید :

صفحہ اول -