سال 2023کا پہلا بچہ کہاں اور کتنے بجے پیدا ہوا؟تفصیلات آ گئیں

سال 2023کا پہلا بچہ کہاں اور کتنے بجے پیدا ہوا؟تفصیلات آ گئیں
سال 2023کا پہلا بچہ کہاں اور کتنے بجے پیدا ہوا؟تفصیلات آ گئیں
کیپشن: file

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سال نو  ہر کسی کیلئے خوشی کا باعث بنے ایسا ہر  انسان کی خواہش ہوتی ہے ، لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں کہ جن کیلئے سال نو  خوشی کے ساتھ ساتھ بہت سی  نعمتیں لے کر آتا ہے ، ایسا ہی  اچھرہ کے رہائشی خاندان کیساتھ بھی ہوا جنہیں اللہ تعالیٰ نے بیٹے جیسی نعمت سے نوازا لیکن مزے کی بات یہ ہےکہ بچے کی پیدائش ٹھیک 12 بجکر ایک منٹ پر سروسز ہسپتال میں ہوئی ہے ، جو کہ سال کی پہلی پیدائش ہے ۔

 نجی ٹی وی چینل "24 نیوز"کے مطابق 2023 کے آغاز پر لاہور کے سروسز ہسپتال میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی  ہے ،  سال نو میں بیٹے کی پیدائش پر اہلخانہ خوشی سے نہال ہیں،  جبکہ سال 2022 کے آخری بچے کی بات کی جائے تو گزشتہ سال کا آخری بچہ بھی سروسز ہسپتال میں ہواجو کہ گلشن راوی کی رہائشی مسز یاسر کے ہاں پیدا ہوا۔

 رپورٹ کے مطابق ملتان میں سال 2023 کے آغاز کے ساتھ ہی نجی ہسپتال میں ننھی پری کی آمدہوئی، ننھی پری کی پیدائش پر والدین خوشی سے سرشارہیں، نانا غلام جعفر نے کہاکہ نواسی کی پیدائش پر بہت خوش ہوں،نواسی کی پیدائش کا سن کر سب کو خوشی ہوئی ہے۔

مزید :

قومی -