سیکرٹری سندھ اسمبلی اور خاندان کے 14 افراد کےخلاف تحقیقات شروع 

سیکرٹری سندھ اسمبلی اور خاندان کے 14 افراد کےخلاف تحقیقات شروع 
سیکرٹری سندھ اسمبلی اور خاندان کے 14 افراد کےخلاف تحقیقات شروع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو( نیب) سندھ نے سیکرٹری سندھ اسمبلی فاروق برڑو کی اہلیہ، دو بیٹوں اور تین بیٹیوں سمیت قریبی ساتھیوں کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں،نیب نے سیکرٹری کی طلبی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔
سیکرٹری سندھ اسمبلی فاروق برڑو اور انکے خاندان کے 14 افراد پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے جس پر نیب نے تحقیقات شروع کر دیں۔اس سے قبل سیکرٹری سندھ اسمبلی کی نوکری اور پروموشن کو پہلے ہی عدالت میں چیلنج کیا گیا ہے اورجعلی بھرتیوں کے معاملے پر بھی عدالت میں کیس جاری ہے جس کا فیصلہ آنا باقی ہے۔
نیب نے سیکرٹری سندھ اسمبلی، انکے خاندن اور قریبی ساتھیوں کے علاوہ ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنراور تحصیلداروں کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔سیکرٹری سندھ اسمبلی اپنی فیملی سے متعلق تحقیقات پر خاموش ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ فاروق ابرڑو نے اپنے رابطے بھی محدود کر دیئے ہیں۔