پرویز الٰہی نے خود کہا کہ( ن) لیگ سے بات کریں اور جب چوہدری شجاعت نے سب کو راضی کر لیا تو یہ بنی گالہ چلے گئے، شافع حسین بھی بول پڑے

پرویز الٰہی نے خود کہا کہ( ن) لیگ سے بات کریں اور جب چوہدری شجاعت نے سب کو راضی ...
 پرویز الٰہی نے خود کہا کہ( ن) لیگ سے بات کریں اور جب چوہدری شجاعت نے سب کو راضی کر لیا تو یہ بنی گالہ چلے گئے، شافع حسین بھی بول پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ق )کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے شافع حسین کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی نے خود کہا کہ( ن) لیگ سے بات کریں اور جب چوہدری شجاعت نے سب کو راضی کر لیا تو یہ بنی گالہ چلے گئے،  جب پرویز الٰہی بنی گالہ جا رہے تھے تو چوہدری شجاعت نے3 بار کہا وعدوں کو ذہن میں رکھنا جبکہ مونس الہیٰ نے کہا کہ فون آیا، فون پر ایسی باتیں نہیں ہوتیں۔

"جیو نیوز "سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ  پی ڈی ایم نہ بنتی تو پرویز الٰہی کو عمران خان نے بھی آفر نہیں کرنی تھی، کچھ ہفتے پہلے لگا پرویز الٰہی آرہے ہیں لیکن وہ عمران کی طرف چلے گئے، میرے خیال میں پنجاب اسمبلی ابھی تحلیل نہیں ہو گی، خاندان کے ایک دو لوگ سمجھتے ہیں کہ انہیں ہی اکیلے سیاست کرنی ہے، ہمیں اکٹھے چلنے میں کوئی مسئلہ نہیں لیکن اگلے نہیں چاہتے، خاندان میں کوشش کی گئی کہ میں الیکشن نہ لڑوں۔

حال ہی میں مسلم لیگ( ق) سے نکالے گئے کامل علی آغا کو منافق آدمی قرار دیتے ہوئے چوہدری شافع حسین نے کہا کہ وہ چوہدری شجاعت سے کام لیتا رہا اور مخالفت میں آگیا، کامل آغا نے جو لفظ استعمال کیے وہ کہلوائے گئے یا کہنے کی اجازت دی گئی۔ پنجاب میں کرپشن کا مسئلہ کئی سال سے ہے، ٹرانسفر پوسٹنگ اور نوکریوں کے لیے پیسے لیے جا رہے ہیں، کرپشن کھلے عام ہو رہی ہے لیکن شاید اب کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔