شاہ ر خ خان کی فلم ’ کبھی خوشی کبھی غم ‘ میں کرینہ کپور کے بچپن کا کر دار نبھانے والی یہ بچی اب کہاں ہے اور کیسی دکھتی ہے ؟

شاہ ر خ خان کی فلم ’ کبھی خوشی کبھی غم ‘ میں کرینہ کپور کے بچپن کا کر دار ...
شاہ ر خ خان کی فلم ’ کبھی خوشی کبھی غم ‘ میں کرینہ کپور کے بچپن کا کر دار نبھانے والی یہ بچی اب کہاں ہے اور کیسی دکھتی ہے ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) 21 سال پہلے 2001 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کی معروف ترین فلم ” کبھی خوشی کبھی غم “ تو ہر کسی نے ہی دیکھی ہو گی کیونکہ اس میں شاہ ر خ خان اور کاجول نے تاریخی کر دار نبھا کر فلم بینوں کے دلوں کو چھو لیا جبکہ اس فلم میں کرینہ کپور اور ہیرتک روشن نے بھی اداکاری کے بعد شہرت کی بلندیوں کو چھوا اور یوں فلم بلاک بسٹر رہی ۔

View this post on Instagram

A post shared by Malvika Raaj (@malvikaraaj)

اس فلم میں کرینہ کپور کے بچپن کا کردار اداکارہ ” ملویکا راج ‘ نے نبھایا جو کہ اب جوان ہو چکی ہیں اور بے حد خوبصورت ہیں ، اداکارہ نے باقاعدہ اب بالی ووڈ میں اینٹری مار دی ہے اور گزشتہ روز ان کی پہلی بالی ووڈ فلم ” سکواڈ “ ریلیز کر دی گئی ہے ۔اس فلم میں اداکارہ ” ملویکا راج “ کے ساتھ ” رنزنگ ڈینزونگپا“ لیڈ کر دار نبھا رہے ہیں، وہ ” ڈینی ڈینزونگپا‘ کے بیٹے ہیں ، اس فلم میں نیلیش ساہے نے ہدایتکاری کے فرائض نبھائے ہیں ۔

View this post on Instagram

A post shared by Malvika Raaj (@malvikaraaj)

اداکارہ نے بتایا کہ ڈائریکٹر نیلیش ساہے میرے پاس سکواڈ فلم کی پیشکش لے کر آئے ، انہوں نے مجھے بتایا کہ یہ ایک ایکشن فلم ہے ،میں نے سوچا کہ ہیرو تو ایکشن کر رہا ہوگا ،تو میں نے پوچھا کہ اس میں میرا کردار کیا ہو گا؟ انہوں نے مجھے بتایا کہ آپ ہیروکا ساتھ دیتے ہوئے ایک بچی کی حفاظت کرنے کا کردار نبھائیں گی۔ 

View this post on Instagram

A post shared by Malvika Raaj (@malvikaraaj)

اداکارہ کا کہناتھا کہ میں نے سوچا کہ یہ کچھ مختلف ہے ، میں سکواڈ کے نتائج کے حوالے سے بہت پر جوش ہوں ، اس لمحے کا میں پوری زندگی انتظار کرتی رہی ہوں ،میں بہت ہی پرجوش ہوں ، فلم میں میرا سفر بہت ہی شاندار رہا۔

مزید :

تفریح -