حکومت کے غلط اقدامات سے وفاقی دارالحکومت میں انتخابات نہیں ہوسکے ،صدر مملکت نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل بغیر دستخط واپس بھجوا دیا

حکومت کے غلط اقدامات سے وفاقی دارالحکومت میں انتخابات نہیں ہوسکے ،صدر مملکت ...
حکومت کے غلط اقدامات سے وفاقی دارالحکومت میں انتخابات نہیں ہوسکے ،صدر مملکت نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل بغیر دستخط واپس بھجوا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل واپس بھجوا دیا،صدر مملکت نے بلدیاتی ترمیمی بل پر دستخط نہیں کئے ۔
نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق حکومت نے بل کے ذریعے اسلام آباد میں یونین کونسلز کی تعداد125 کی گئی تھی ،ایوان صدرکاکہناہے کہ بل سے بلدیاتی انتخابات میں مزید تاخیر ہو گی ،وفاقی حکومت کے عجلت میں اٹھائے گئے اقدامات سے انتخابی عمل میں 2 بار تاخیر ہوئی ،انتخابی عمل میں 2 بار تاخیر جمہوریت کیلئے مثبت نہیں ۔
ایوان صدر نے کہاہے کہ وفاقی حکومت کے غلط اقدامات سے اسلام آباد میں انتخابات نہیں ہوسکے ،الیکشن کمیشن نے 31 جولائی کو مقامی حکومت کے انتخابات کا فیصلہ کیا،پولنگ تاریخ کے اعلان کے باوجود وفاق نے یوسز کی تعداد101 کردی ، یوسیز کی تعداد50 سے 101 کرنے کے نتیجے میں انتخابات التوا کا شکار ہوئے ،101 یوسیز کی حد بندی کے بعد الیکشن کمیشن نے 31 دسمبر کو انتخابات کا فیصلہ کیا، موجودہ بل کا سیکشن 2 اسلام آباد میں 125 یوسیز کا ذکر کرتا ہے ، موجودہ بل کے باعث31 دسمبر کو انتخابات دوبارہ ملتوی کردیئے گئے ،ایوان صدر نے کہاکہ بل کے سیکشن 3 کے مطابق میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات کا طریقہ کار تبدیل کردیاگیا۔