شاہین شاہ آفریدی نے ری ہیب کے دوران جم ٹریننگ کی ویڈیو شیئر کردی

شاہین شاہ آفریدی نے ری ہیب کے دوران جم ٹریننگ کی ویڈیو شیئر کردی
 شاہین شاہ آفریدی نے ری ہیب کے دوران جم ٹریننگ کی ویڈیو شیئر کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپیڈ سٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی  ری ہیب کےبعد دوبارہ ایکشن میں  نظر آنے کیلئے بھرپور ٹریننگ کررہے ہیں، تیز گیند باز نے جم ٹریننگ کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے ۔

سماجی رابطے کی سائیٹ انسٹاگرام پر شاہین شاہ آفریدی نے شیئر کی گئی ویڈیو میں وہ مختلف ایکسرسائزز کرتے نظر آرہے ہیں،شاہین شاہ آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ دوبارہ گراؤنڈ میں بولنگ کرنے کا انتظار نہیں کر سکتے، فاسٹ بولر کی ویڈیو کو مداح بہت پسند کررہے ہیں اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

مزید :

قومی -کھیل -