ایف بی آر کو پہلے 6 ماہ میں 217.58 ارب کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا

ایف بی آر کو پہلے 6 ماہ میں 217.58 ارب کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا
ایف بی آر کو پہلے 6 ماہ میں 217.58 ارب کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیوکورواں سال 2022-23 کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر) کے دوران مجموعی طور پر 217.58 ارب روپے جبکہ گذشتہ ماہ دسمبرکے دوران مجموعی طور پر 225ارب روپے سے زائد کے ریونیو شارٹ فال کا انکشاف ہوا ہے۔

نجی ٹی وی چینل "ہم نیوز"نے ایف بی آرکے حوالے سے بتایا کہ جولائی تا دسمبرکے دوران مجموعی طور پر 3428ارب روپے جبکہ گزشتہ ماہ دسمبر کے دوران 740ارب روپے کی عبوری ٹیکس وصولیاں کی ہیں، رواں سال کی پہلی ششماہی کیلئے مقررکردہ 3645.58ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کے ہدف سے217.58 ارب روپے کم ہیں ، حکومت کی طرف سے درآمدی بل میں کمی کرنے اور پٹرولیم مصنوعات پر صفر سیلز ٹیکس کے باوجود  ایف بی آر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

مزید :

قومی -بزنس -