ون ڈے ورلڈ کپ ، بی سی سی آئی نے 20 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرلیا، اہم کھلاڑیوں کو آئی پی ایل نہ کھیلنے دینے کا امکان

ون ڈے ورلڈ کپ ، بی سی سی آئی نے 20 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرلیا، اہم کھلاڑیوں کو ...
ون ڈے ورلڈ کپ ، بی سی سی آئی نے 20 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرلیا، اہم کھلاڑیوں کو آئی پی ایل نہ کھیلنے دینے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سنہ 2023  کے ون ڈے ورلڈ کپ  کو مد نظر رکھتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی)  نے 20 کھلاڑیوں کے ایک پول کو شارٹ لسٹ کیا ہے۔ نیز سرفہرست کھلاڑیوں سے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے آئندہ ایڈیشن کو چھوڑنے کے لیے کہا جا سکتا ہے۔  بی سی سی آئی چاہتا ہے کہ کھلاڑی آئی سی سی ایونٹس پر توجہ مرکوز کریں اور انجریز  کے مسائل سے بچیں۔ یہ فیصلہ بی سی سی آئی کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کے دوران لیا گیا، جو ممبئی کے ایک سیون سٹار ہوٹل میں منعقد ہوا تھا۔ اس موقع پر کوچ راہول ڈریوڈ، کپتان روہت شرما، این سی اے چیئرمین وی وی ایس لکشمن، سابق چیف سلیکٹر چیتن شرما موجود تھے۔ بورڈ کے صدر راجر بنی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے  اجلاس میں شمولیت اختیار کی۔

ذرائع نے این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ  ٹیم انڈیا 2023 میں 35 ون ڈے کھیلے گی جن  کی شروعات سری لنکا کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر آئندہ تین میچوں کی سیریز سے ہوگی۔ کھلاڑیوں کے کام کے بوجھ کے انتظام پر توجہ دینے کے ساتھ این سی اے  کھلاڑیوں کی فٹنس پر نظر رکھنے کے لیے آئی پی ایل فرنچائزز کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

یہ میٹنگ 2022 میں ٹیم انڈیا کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے منعقد کی گئی تھی، قبل ازیں، ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے  بی سی سی آئی نے میٹنگ کے  اہم نکات کا اعلان کیا تھا۔

مزید :

کھیل -