نجم سیٹھی کی وجہ سے کرکٹ تباہ ہو گی ، عمران خان

نجم سیٹھی کی وجہ سے کرکٹ تباہ ہو گی ، عمران خان
نجم سیٹھی کی وجہ سے کرکٹ تباہ ہو گی ، عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نجم سیٹھی کو کرکٹ کی الف ب بھی نہیں معلوم، نجم سیٹھی کی وجہ سے پہلے بھی کرکٹ تباہ ہوئی اب بھی ہوگی۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی کو کرکٹ کی الف ب بھی نہیں معلوم لیکن انہیں لانے کے لیے پی سی بی کا آئین تبدیل کردیا گیا۔ رمیز راجہ ایک پڑھا لکھا آدمی ہے جو کرکٹ کو سمجھتا ہے لیکن نجم سیٹھی کو کیا پتا؟ رمیز راجہ کے دور میں پاکستانی کرکٹ ٹیم فائنل میں پہنچی، رمیز راجہ نے پیسے بچائے اور یہ لٹا رہے ہیں۔ بدقسمتی سے نجم سیٹھی کی وجہ سے پہلے بھی کرکٹ تباہ ہوئی اب بھی ہوگی۔

مزید :

کھیل -