روس کا نئے سال پر یوکرین کے کئی شہروں پر حملہ، ڈرون بنانے والے کمپلیکس کو تباہ کرنے کا دعویٰ

روس کا نئے سال پر یوکرین کے کئی شہروں پر حملہ، ڈرون بنانے والے کمپلیکس کو ...
روس کا نئے سال پر یوکرین کے کئی شہروں پر حملہ، ڈرون بنانے والے کمپلیکس کو تباہ کرنے کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) روس  نے کہا ہے کہ یوکرین پر اس کے نئے سال کے حملوں نے  ڈرون کی پیداوار کو نشانہ بنایا. ماسکو نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ وہ روس کے خلاف کیف کے "دہشت گردانہ حملوں" کو ناکام بنانے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ نئے سال کے موقع پر ماسکو نے کیف اور یوکرین کے دیگر شہروں پر میزائلوں اور ایرانی ساختہ ڈرونز سے حملہ کیا۔ حکام نے بتایا کہ نئے سال کے حملوں  کے نتیجے میں یوکرین میں تین افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوئے۔

خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے کہا کہ حملے سے "یوکرین کے فوجی صنعتی کمپلیکس کی تنصیبات" کو نشانہ بنایا گیا جو ڈرون کی تیاری میں ملوث ہیں۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ ڈرونز کے لیے "سٹوریج کی سہولیات اور لانچنگ سائٹس" کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔"کیف حکومت کے مستقبل قریب میں روس کے خلاف دہشت گردانہ حملے کرنے کے منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔"