نئے سال کے موقع پر بھگدڑ مچنے سے 9 افراد ہلاک

نئے سال کے موقع پر بھگدڑ مچنے سے 9 افراد ہلاک
نئے سال کے موقع پر بھگدڑ مچنے سے 9 افراد ہلاک
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کمپالا(ڈیلی پاکستان آن لائن) افریقی ملک یوگنڈا کے دارالحکومت میں اتوار کے روز نئے سال کے موقع پر ایک شاپنگ مال میں ہنگامہ آرائی کے دوران کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے۔ کمپالا میں فریڈم سٹی مال کے باہر آتش بازی کے بعد بھگدڑ مچ گئی، جس کے نتیجے میں فوری طور پر پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ پولیس چیف کے مطابق ایمرجنسی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچیں  اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، جہاں نو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں. انہوں نے کہا کہ یہ افسوسناک واقعہ لا پرواہی کی وجہ سے پیش آیا.