نئے سال کی آمد پر کراچی میں ہوائی فائرنگ سے 34افراد زخمی ہو گئے

نئے سال کی آمد پر کراچی میں ہوائی فائرنگ سے 34افراد زخمی ہو گئے
نئے سال کی آمد پر کراچی میں ہوائی فائرنگ سے 34افراد زخمی ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہر قائد میں سال نوپر ہوائی فائرنگ کے واقعات میں 34 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ضلع ایسٹ اورسینٹرل میں 10,10 اور ضلع جنوبی میں 9 افرادزخمی ہوئے، ضلع کورنگی میں 3 اور ضلع ویسٹ اور ضلع ملیر میں ایک ایک شخص ہوائی فائرنگ سے زخمی ہوا۔ ہوائی فائرنگ کرنے والے 34 افراد کو گرفتار کیا گیا،گرفتار افراد کے خلاف اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کیےگئے ہیں۔ ضلع ایسٹ میں 2، سینٹرل میں 7، ضلع ساؤتھ میں 11افرادکو گرفتار کیا گیا، ضلع کورنگی میں 10،کیماڑی میں 2، ضلع ساؤتھ اور ویسٹ میں ایک ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔