ٹرمپ کو فیس بک پر واپس آنے دیا جائے یا نہیں؟ میٹا کی طرف سے رواں ماہ فیصلہ متوقع

ٹرمپ کو فیس بک پر واپس آنے دیا جائے یا نہیں؟ میٹا کی طرف سے رواں ماہ فیصلہ ...
ٹرمپ کو فیس بک پر واپس آنے دیا جائے یا نہیں؟ میٹا کی طرف سے رواں ماہ فیصلہ متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان فرانسسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن)  فیس بک کی  مالک کمپنی  میٹا انک یہ اعلان کرنے کی تیاری کر رہی  ہے کہ آیا وہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فیس بک اور انسٹاگرام پر واپس آنے کی اجازت دیں گے۔ 

 فنانشل ٹائمز کے مطابق میٹا  نے پہلے کہا تھا کہ وہ 7 جنوری تک فیصلہ کرے گا کہ آیا سابق صدر کو واپس آنے کی اجازت دی جائے یا نہیں  تاہم اب اس فیصلے کا اعلان رواں  مہینے کے آخر میں متوقع ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میٹا نے اس معاملے پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیا ہے جس میں پبلک پالیسی اور کمیونیکیشن ٹیموں کے ساتھ ساتھ مواد کی پالیسی ٹیم کا عملہ بھی شامل ہے۔ میٹا نے خبر ایجنسی روئٹرز کی جانب سے پوچھے جانے پر اس معاملے پر کوئی جواب نہیں دیا۔

یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ برس نومبر میں ایلون مسک نے ٹوئٹر پر ایک پول کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ پر تاحیات پابندی ختم کردی تھی۔ پابندی ختم ہونے کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر واپس آنے میں کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی۔