دفتر کا کرایہ ادا نہ کرنے پر ٹوئٹر کے خلاف مقدمہ دائر کردیا گیا

دفتر کا کرایہ ادا نہ کرنے پر ٹوئٹر کے خلاف مقدمہ دائر کردیا گیا
دفتر کا کرایہ ادا نہ کرنے پر ٹوئٹر کے خلاف مقدمہ دائر کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان فرانسسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن)  ٹوئٹر  پر سان فرانسسکو میں اپنے دفتر کی جگہ کے کرایہ  کی مد میں ایک لاکھ 36 ہزار 250   ڈالر ادا کرنے میں ناکامی پر مقدمہ دائر کردیا گیا۔

جگہ کی مالک کمپنی کولمبیا رائٹ، 650 کیلی فورنیا ایل ایل سی  کا کہنا ہے کہ اس نے 16 دسمبر کو ٹوئٹر کو نوٹس دیا تھا  کہ وہ پانچ دنوں میں ہارٹ فورڈ بلڈنگ کی 30ویں منزل کے لیز پر ڈیفالٹ ہو جائے گا۔ سان فرانسسکو کی ریاستی عدالت میں دائر کی گئی شکایت میں کولمبیا رائٹ نے کہا کہ کرایہ دار تعمیل کرنے میں ناکام رہا۔ نیویارک ٹائمز نے 13 دسمبر کو رپورٹ کیا تھا  کہ ٹوئٹر نے  اپنے ہیڈکوارٹرز  یا اپنے کسی دوسرے عالمی دفاتر کا کرایہ ادا نہیں کیا ہے۔