الیکشن چند دن مؤخر ہوجائیں تو کوئی حرج نہیں، مولانا فضل الرحمان

الیکشن چند دن مؤخر ہوجائیں تو کوئی حرج نہیں، مولانا فضل الرحمان
الیکشن چند دن مؤخر ہوجائیں تو کوئی حرج نہیں، مولانا فضل الرحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈی آئی خان (ڈیلی پاکستان آن لائن)جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم نہیں سمجھتے الیکشن ہوسکیں گے۔ الیکشن چند دن مؤخر ہوجائیں تو کوئی حرج نہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو ہماری درخواست پر غور کرنا چاہیے۔حکومت جون میں بجٹ نہیں دے سکے گی۔

سربرہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ الیکشن میں جانا چاہتے ہیں لیکن ماحول بھی ہوناچاہیے۔ ان حالات میں ہم کیسے الیکشن مہم چلا سکتے ہیں۔ پی ٹی آئی ہی نہیں، اختر مینگل کے کاغذات بھی مسترد ہوئے۔ 

گزشتہ رات قافلے پر ہونے والی فائرنگ سے متعلق مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جو واقعہ کل رات ہوا، وہ بےامنی کا واقعہ ہے۔ 

انکا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان میں استحکام دونوں کی ضرورت ہے، افغانستان اور پاکستان میں بداعتمادی ہم توڑیں گے۔ عالمی برادری کا اعتماد بحال کرنا ہوگا۔