نئے سال کی آمد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

Jan 01, 2025 | 12:20 AM

 اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )نئے سال کی آمد پر آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا،اور قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 56 پیسے اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 252 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 96 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 258 روپے 34 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔

مزیدخبریں