آنچی ڈورہ میں 3کشمیری نوجوانوں کی شہادت کی برسی کے موقع پر مظاہرے

آنچی ڈورہ میں 3کشمیری نوجوانوں کی شہادت کی برسی کے موقع پر مظاہرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں 2010کے انتفادہ کے دوران اسلام آباد کے علاقے آنچی ڈورہ میں بھارتی پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے تین کشمیری نوجوانوں کی دوسری برسی کے موقع پر آزادی کے حق میں مظاہرے کئے گئے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تینوں نوجوانوں کی شہادت کی دوسری برسی کے موقع پر اسلام آبادٹاﺅن میں مکمل ہڑتال کی گئی ۔تمام تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز بند رہے جبکہ گاڑیوں کی آمد ورفت معطل ہونے کی وجہ سے سڑکیں ویرانی کا منظر پیش کرتی رہیں۔ اس دوران کشمیری نوجوان لاز بل اور آنچی ڈورہ سمیت متعدد علاقوں میں سڑکوں پر نکل آئے اور آزادی کے حق میں زبردست نعرے بلند کئے ۔ اس موقع پر مقامی افراد نے صحافیوں کو بتایا کہ بھاتی پولیس اہلکاروںنے تینوں کشمیریوں نوجوانوں کو بلا جواز طورپر گولی مار کر شہید کر دیا تھا ۔انھوںنے کہاکہ اس سلسلے میں قابض انتظامیہ نے بھی اعتراف کیا تھا کہ تینوں نوجوانوں کو بغیر کسی وجہ کے قتل کیا گیا ۔ انھوںنے افسوس ظاہر کیا کہ اس سانحے کو دو برس مکمل ہونے کے بعد بھی ان نوجوانوں کے قاتلوں کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے اور وہ کھلے عام گھوم پھر رہے ہیں ۔ اس سے قبل تینوں نوجوانوں کی یاد میں فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔ واضح رہے کہ 2010کے انتفادہ کے دوران بھارتی پولیس نے تین کشمیری نوجوانوںشجاعت اسلام ، اشتیاق احمد اور امتیاز احمد کو بلا اشتعال طورپر گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا ۔ ادھر بھارتی پولیس نے کشمیر ی نوجوانوں کی شہادت کی برسی کے موقع پر احتجاج کرنے پر دونوجوانوں فیصل عباس زرگراور جانثار مشتاق کو گرفتار کر لیا ہے ۔

مزید :

عالمی منظر -