ویرات کوہلی کا وہ فن جس کے بارے میں کوئی نہیں جانتا

ویرات کوہلی کا وہ فن جس کے بارے میں کوئی نہیں جانتا
ویرات کوہلی کا وہ فن جس کے بارے میں کوئی نہیں جانتا

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ کے میدان میں چھکے چوکے لگا کر شائقین کے دلوں کو گرمانے والے ویرات کوہلی سوشل میڈیا پر بھی ہمیشہ کچھ نہ کچھ کرتے نظر آتے ہیں اور اب کی بار تو انہوں نے اپنے اندر چھپا ”اداکار“ بھی شائقین کیلئے پیش کر دیا ہے جسے سوشل میڈیا پر کافی مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔

ویرات کوہلی نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں وہ اپنے دوست کے ساتھ مل کر ایک فلم کے ڈائیلاگ پر اداکاری کر رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں ویرات کوہلی بالی ووڈ کی مشہور کامیڈی فلم ہیرا پھیری کے کردار ”بابو راﺅ“ کے ڈائیلاگ پر اداکاری کر رہے ہیں۔ فلم ہیرا پھیری میں یہ کردار جو مشہور اداکار پاریش راول نے ادا کیا تھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس