اس آدمی نے 14 ارب روپ کی لاٹری جیتی لیکن اس میں سے ایک پیسہ بھی استعمال نہ کیا کیونکہ۔۔۔

اس آدمی نے 14 ارب روپ کی لاٹری جیتی لیکن اس میں سے ایک پیسہ بھی استعمال نہ کیا ...
اس آدمی نے 14 ارب روپ کی لاٹری جیتی لیکن اس میں سے ایک پیسہ بھی استعمال نہ کیا کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک)کینیڈین شہری نے بیوی کی محبت میں 4کروڑ ڈالر (تقریباً3ارب 80کروڑروپے) کی لاٹری کی رقم خیراتی کاموں میں صرف کرنے کا اعلان کر دیا۔ کینیڈا کے شہر کلیگری کا رہائشی کریسٹ گولف کھیل رہا تھا جب اسے لاٹری فرم سے فون آیا اور اسے بتایا گیا کہ اس کی 4کروڑ ڈالر کی لاٹری نکلی ہے۔ کریسٹ کا کہنا ہے کہ میں نے یہ بات اپنے بچوں کو بھی نہیں بتائی۔ مجھے جیسے ہی لاٹری کا فون آیا تو میں نے سوچ لیا تھا کہ اس رقم کو کہاں خرچ کرنا ہے۔ میری بیوی 2سال قبل کینسر کی وجہ سے انتقال کر گئی تھی۔ اس کی عمر57سال تھی اور ہماری شادی کو 33سال ہو چکے تھے۔ کریسٹ نے کہا کہ میں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ میں اپنی رقم کینیڈین کینسر سوسائٹی اور کلیگری ٹام بیکر کینسر سنٹر جیسے فلاحی اداروں کو عطیہ کردوں گا اور مجھے یقین ہے کہ اس رقم کے بعد کینسر کے خلاف جدوجہد کرنے والے یہ ہسپتال چوٹی کے ہسپتالوں میں شمار ہوں گے۔ میں نے اپنی زندگی میں بہت کمایا ہے اور میرے پاس اتنا کچھ ہے کہ میں اپنی دیکھ بھال کر سکتا ہوں اور میں چاہتا ہوں کہ میرے بچے اپنا مستقبل خود بنائیں اس لیے مجھے اس رقم کی ضرورت نہیں۔بس میں چاہتا ہوں کہ کوئی بھی شخص میری بیوی کی طرح کینسر کے مرض کے ہاتھوں جان سے ہاتھ نہ دھوئے۔واضح رہے کہ کریسٹ گزشتہ سال بجلی کی ہول سیل کمپنی ای ای سی او ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے سے ریٹائر ہوئے تھے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -