ورلڈ ہاکی لیگ ، گرین کیپس آج کوارٹر فائنل میں انگلینڈ سے نبرد آزما ہو گی

ورلڈ ہاکی لیگ ، گرین کیپس آج کوارٹر فائنل میں انگلینڈ سے نبرد آزما ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی) ریو اولمپک 2016 کی ٹکٹ کے حصول کیلئے پاکستان آج ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنل کے کواٹر فائنلز میں برطانیہ سے ٹکرائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ ہاکی لیگ اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کا پول مرحلہ مکمل ہونے کے بعد کواٹر فائنلز مقابلے طے پا گئے ہیں۔ٹورنامنٹ کی ٹاپ تین ٹیمیں رواں سال کے اختتام پر بھارت میں شیڈول ہاکی ورلڈ لیگ فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے کے ساتھ ساتھ ریو اولمپک کیلئے بھی جگہ بنا لیں گی۔بدھ کو ہونے والے دوسرے مقابلے میں پول ’اے‘ کی ٹاپ ٹیم آسٹریلیا کا مقابلہ پول ’بی‘ کی چوتھی ٹیم آئرلینڈ سے ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ ہاکی لیگ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے بیلجیئم کے شہر اینٹورپ میں جاری ہیں اور لیگ کے کوارٹر فائنل مرحلے کا آغاز آج بدھ سے ہو گا ایونٹ کا پہلا کوارٹر فائنل آسٹریلیا اور آئرلینڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں پاکستان اور برطانیہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، تیسرا کوارٹر فائنل بھارت اور ملائیشیا جبکہ چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل میزبان بیلجیئم اور فرانس کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز مقابلے 3 جولائی جبکہ فائنل 5 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ریو اولمپک 2016 کی ٹکٹ کے حصول کیلئے پاکستان کو بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنا ہوگا کیونکہ ٹورنامنٹ کی ٹاپ تین ٹیمیں رواں سال کے اختتام پر انڈیا میں شیڈول ہاکی ورلڈ لیگ فائنل کیلئے کوالی فائی کرنے کے ساتھ ساتھ ریو اولمپک کیلئے بھی جگہ بنا لیں گی قومی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران کا کہنا ہے کہ آج کے میچ کے حوالے سے ہم پرکوئی پریشر نہیں ہے ہم اپنا کھیل آرام سے کھیلیں گے اور ہماری کوشش ہوگی کہ ہم کامیابی حاصل کرکے ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کریں اور اس کیلئے ہم نے پلان تیار کرلیا ہے آج کا میچ ہمارے لئے بہت زیادہ اہمیت کاحامل ہے ہم پوری قوم کوجیت کاتحفہ دینے کی بھرپور کوشش کریں گے اور اس کے لئے ٹیم کے تمام کھلاڑی مکمل طور پر تیار ہیں آج انگلینڈ کے خلاف ہم عمدہ کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔