آسٹریلوی ایتھلیٹ سیلی پیئرسن ورلڈ چیمپئن شپ سے دستبردار

آسٹریلوی ایتھلیٹ سیلی پیئرسن ورلڈ چیمپئن شپ سے دستبردار

  

سڈنی ( نیٹ نیوز) شہرہ آفاق آسٹریلوی ایتھلیٹ سیلے پیئرسن فٹنس مسائل کے باعث رواں برس شیڈول ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ سے دستبردار ہو گئیں۔ سیلی رواں ماہ کے شروع میں روم ڈائمنڈ لیگ کے دوران بازو کی انجری میں مبتلا ہو گئی تھیں۔ ورلڈ چیمپئن شپ 20 سے 30 اگست تک بیجنگ، چین میں کھیلی جائے گی۔ آسٹریلین ایتھلیٹکس فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق اٹلی میں سیلی کے بازو کی سرجری ہوئی ہے لیکن ابھی ایک اور سرجری ہو گی جس کے باعث وہ میگا چیمپئن شپ میں ملک کی نمائندگی نہیں کر سکیں گی۔ سیلی نے کہا کہ فٹنس مسائل کے باعث میگا چیمپئن شپ سے دستبرداری سے بہت مایوسی ہوئی تاہم میری ہمدردیاں ٹیم کے ساتھ رہیں گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -