آسٹریلیا کیخلاف ایشز سیریز میں کھلاڑیوں کو ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرنا ہوگا ٗ السٹر کک

آسٹریلیا کیخلاف ایشز سیریز میں کھلاڑیوں کو ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرنا ...

  

لندن (اے این این )انگلنیڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان السٹر کک نے کہاہے کہ آسٹریلیا کے خلاف کھیلی جانے والی ایشز سیریز میں کھلاڑیوں کو ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ السٹر کک کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ایشز سیریز کا آغاز ہونے والا ہے۔اس سیریز میں آسٹریلوی ٹیم نے اپنے اعزاز کا دفاع کرنا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم پر ماضی میں کھیلی جانے والی ایشز سیریز کے دوران آسٹریلوی کھلاڑیوں پر جملے کسنے کے الزامات لگتے رہے ہیں۔ ایک غیر ملکی ریڈیو سے بات چیت کرتے ہوئے السٹر کک نے کہاہے کہ ہمیں اس سیریز میں اچھے رویے کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا اور اس کی بہترین مثال نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی سیریز کے دوران ملی۔ انہوں نے کہاکہ کھلاڑیوں نے اس سیریز کو بھر پور طریقے سے انجوائے کیا تاہم وہ سمجھتے ہیں کہ آسٹریلیا کے خلاف کھیلی جانے والی سیریز میں ماحول مختلف ہوگا اس لئے اس سیریز میں کھلاڑیوں کو محتاط رویے کا مظاہرہ کرنا ہے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -