انگلینڈ کیخلاف کامیابی پاکستان ہاکی کے مستقبل کیلئے اہم ہے ، سابق اولمپیئنز

انگلینڈ کیخلاف کامیابی پاکستان ہاکی کے مستقبل کیلئے اہم ہے ، سابق اولمپیئنز

لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آج کھیلے جانے والا ہاکی میچ بہت اہمیت کاحامل ہے اور اسلئے اس میچ میں پاکستان کو کامیابی حاصل کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار اولمپئنز نے پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا نوید عالم نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم کو اس ایونٹ میں بہت محنت کی ضرورت ہے امید ہے کہ آ ج کھلاڑی ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کریں گے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر زمان نے کہا کہ اس کھیل میں ہمیں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کی ضرورت ہے اور اس کیلئے ہم سب کو متحد ہونا چاہئیے انگلینڈ کے خلاف کامیابی حاص کرنے کے لئے کھلاڑی یک جان ہوکر کھیلیں تو کامیابی ہمارے قدم چومے گی آج ہمارے کھلاڑیوں کے لئے بڑا متحان ہے اور اس میں ہمارے کھلاڑی ضرور کامیابی حاصل کریں گے ٹیم کی کامیابی سے قومی کھیل کو فروغ ملے گا جو وقت کی اہم ضرورت ہے۔مزید کہا کہ پاکستان میں ہاکی کے کھیل میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اور اسی صورت میں اس ٹیلنٹ کو منظر عام پر لایاجاسکتا ہے جب قومی ہاکی ٹیم اس ایونٹ میں کامیابی حاصل کرے گی تو اس کا یقینی طور پر ملک میں اس کھیل پر اچھا اثر پڑے گا بہرحال اس وقت ٹیم کو اس میچ میں کامیابی حاصل کرنے کی ضرورت ہے اور ہمارے پاس بہترین موقع ہے ۔

کہ ہم اس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ایونٹ میں کامیابی کی جانب بڑھیں کھلاڑی امید ہے کہ بہت اچھا کھیل پیش کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی