فیفا ویمنز ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل آج کھیلا جائیگا

فیفا ویمنز ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل آج کھیلا جائیگا

  

اوٹاوا( نیٹ نیوز) ساتویں فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل میچ آج کھیلا جائیگا۔ اس سلسلے میں انگلینڈ اور جاپان کی ٹیمیں پنجہ آزما ہونگی۔ کینیڈا میں جاری میگا ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے۔ اس قبل انگلینڈ کی ٹیم نے میزبان کینیڈا کو 2-1 گول سے شکست دیکر میگا ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا جبکہ جاپان نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو 1-0 سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔ واضح رہے کہ عالمی چیمپئن کا فیصلہ 5 جولائی کو دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل میں ہو گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -