ایشز سیریز میں انگلینڈ کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں ،کلارک

ایشز سیریز میں انگلینڈ کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں ،کلارک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کارڈف ( نیٹ نیوز )آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک نے کہاہے کہ آسٹریلوی ٹیم ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ ٹیم کا سامنا کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انہیں پوری امید ہے کہ آسٹریلیا پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے ایک بیلنس سائڈ تیار کرنے میں کامیاب ہوجائے گا ۔انہوں نے کہاکہ ٹیسٹ سیریز سے قبل کھیلے جانے والے پہلے دونوں پریکٹس میچز سے آسٹریلوی ٹیم کو فائدہ ہوگا اورکھلاڑیوں کو اپنی خامیوں کو بھی دور کرنے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہاکہ کینٹ میں کھیلے جانے والے پہلے پریکٹس میچ سے بہت سی مثبت چیزیں سامنے آئی ہیں جس کا فائدہ آسٹریلوی کھلاڑیوں کو ٹیسٹ سیریز میں ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ آسٹریلوی ٹیم نے پہلے پریکٹس میچ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے دورہ انگلینڈ کا آغاز شاندار انداز میں کیا ہے اور انہیں پوری امید ہے کہ کھلاڑی ایسی ہی کارکردگی آئندہ بھی برقرار رکھیں گے۔