نظریاتی سمر سکول میں ٹریفک پولیس افسران کی طلبہ کوٹریفک قوانین پر بریفنگ

نظریاتی سمر سکول میں ٹریفک پولیس افسران کی طلبہ کوٹریفک قوانین پر بریفنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام موسمِ گرما کی تعطیلات میں طلبا کی نظریاتی ، تعلیمی و اخلاقی استعدادِکار میں اضافہ کی غرض سے ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں جاری منفرد پروگرام نظریاتی سمر سکول کے پندرہویں سالانہ تعلیمی سیشن کے بیسویں روزسٹی ٹریفک پولیس لاہور ایجوکیشن ونگ کے افسران انسپکٹر نبیلہ رؤف، انسپکٹر نازیہ باقر،ٹریفک وارڈن احسان اور معظم پر مشتمل ٹیم نے نظریاتی سمر سکول کے طلباوطالبات کو ملٹی میڈیا کی مدد سے ٹریفک قوانین کے بارے میں آگہی فراہم کی۔بعد ازاں سوال جواب کی نشست بھی ہوئی ۔اس سکول کا اہتمام نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرزٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔