بنگلہ دیشی اخبار نے بھارتی کھلاڑیوں کا چہرہ دکھا دیا

بنگلہ دیشی اخبار نے بھارتی کھلاڑیوں کا چہرہ دکھا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ(آن لائن)بنگلہ دیشی ٹیم کی کارکردگی عروج پر ہے اور شائقین بھی بھارت کے خلاف گزشتہ ہفتے اپنے ٹیم کی تاریخی جیت کا تاحال جشن منارہے ہیں ،بنگلہ دیشی باؤلر مستفیض الرحمان کی شاندار باؤلنگ کی وجہ سے بنگلہ دیش نے سیریز دو ایک سے اپنے نام کی ، اْنہوں نے تین میچوں میں مجموعی طورپر بھارتی سورماؤں کی 13وکٹیں اڑائیں۔ بنگلہ دیشی اخبار ’پروتھوم الو‘میں چھاپے گئے اشتہار میں مستفیض الرحمان کے کارناموں ور بھارتی ٹیم کی شکست کو استعمال کیاگیا۔ یہ اشتہار بظاہر ایک کتابوں کے سٹور کا تھا جو 29جون کو سامنے آیا اور اس میں بنگالی باؤلر کے سامنے کھیل نہ سکنے پر بھارتی بلے بازوں کا مذاق اڑایاگیا۔ایک بھارتی اخبار کے مطابق اشتہار میں کہاگیاہے ۔
کہ ہم نے مستفیض کو استعمال کیا، ہم اسے استعمال کرسکتے ہیں، یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ اس اشتہار سے بھارتی کرکٹ بورڈ یا کھلاڑیوں کو خوشی نہیں ہوگی۔