نظریاتی سمر سکول میں آج سپورٹس ڈے منایا جائے گا

نظریاتی سمر سکول میں آج سپورٹس ڈے منایا جائے گا

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام موسمِ گرما کی تعطیلات میں طلبا کی نظریاتی ، تعلیمی و اخلاقی استعدادِکار میں اضافہ کی غرض سے ایوان کارکنان تحریک پاکستان‘ شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں جاری منفرد پروگرام نظریاتی سمر سکول کے پندرہویں سالانہ تعلیمی سیشن کے اکیسویں روز آج بدھ یکم جولائی کو سپورٹس ڈے منایا جائے گا۔اس دن کی مناسبت سے بچوں کے درمیان مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقادکیا جائے گا۔ نظریاتی سمر سکول کا ماٹو ’’پاکستان سے پیار کرو‘‘ہے ۔

س سکول کا اہتمام نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرزٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4