اداکارہ مروہ حسین نے تین بالی وڈ فلمیں سائن کرلی
لاہور (آن لائن) معروف اداکارہ مروہ حسین نے تین بالی وڈ فلمیں سائن کرلی پاکستان کی نامور اداکارہ ان دنوں بھارت میں ہیں ۔ جہاں انہوں نے رنبیر کپور کی ایک فلم سمیت تین فلمیں سائن کی ہیں ۔ ان میں سے ایک فلم ’’ سترہ کو شادی ہے ‘‘ کے ٹائٹل سے بنائی جا رہی ہے جبکہ دیگر دو فلموں کے نام ابھی تک طے نہیں ہوئے ہیں جبکہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ ان فلموں میں میرے کردار بہت اہمیت کے حامل ہیں اور شائقین کو بہت پسند آئیں گے میں نے ہمیشہ معیاری کام کیا ہے اور ان فلموں میں بھی محنت سے کام کروں گی۔