ینگ رائزنگ سٹار کلب کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا

ینگ رائزنگ سٹار کلب کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا

  

اسلام آباد (آئی این پی )ینگ رائزنگ سٹار ویمن فٹ بال کلب راولپنڈی کے زیراہتمام قومی فٹ بال ویمن لیگ کی تیاری کیلئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ او پی ایف کالج ایچ ایٹ گراؤنڈ میں شروع ہوگیا ہے۔ کلب کے صدر حاجی غیاث الدین بلوچ نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں 35 خواتین کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا تھا جن میں سے 28 خواتین کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپ میں رپورٹ کی ہے اور امید ہے کہ باقی کھلاڑی آئندہ چند روز میں رپورٹ کر دیں گی، ان کھلاڑیوں کو کوچز شاہداحمد خان اورعبدالوحید جدید اور اعلی تربیت دے رہے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -