کیربیئن پریمیئر لیگ، سینٹ لوشیا اور بارباڈوس آ ج مدمقابل سینٹ

کیربیئن پریمیئر لیگ، سینٹ لوشیا اور بارباڈوس آ ج مدمقابل سینٹ

  کٹس ( نیٹ نیوز) کیربیئن پریمیئر لیگ میں آج سینٹ لوشیا اور بارباڈوس کی ٹیمیں وارنر پارک، سینٹ کٹس میں آمنے سامنے ہوں گی۔ سینٹ لوشیا کی ٹیم ڈیرن سمی کی قیادت میں میدان میں اترے گی، سینٹ لوشیا کو مایہ ناز بلے باز کیون پیٹرسن، آل راؤنڈر نیتھن میکولم، آل راؤنڈر ڈیرن سمی ، مایہ ناز بلے باز روز ٹیلر اور فاسٹ باؤلر کیماروئچ کی خدمات حاصل ہونگی۔ کرس گیل کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ بارباڈوس کی کپتانی کے فرائض آل راؤنڈر کیرون پولارڈ انجام دیں گے۔ بارباڈوس شعیب ملک، ڈیون سمتھ، راوی رامپال اور جسٹن اونٹنگ جیسے بہترین پلیئرز کی خدمات حاصل ہیں ۔ کیربیئن پریمیئر لیگ کا پہلا سیمی فائنل 23 جولائی کو کھیلا جائیگا دوسرا سیمی فائنل 25 جولائی کو کھیلا جائیگا جبکہ فائنل میچ 26 جولائی کو کھیلا جائیگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی