عالیہ بھٹ بڑی اداکارہ بنے گی،کرینہ کپور

عالیہ بھٹ بڑی اداکارہ بنے گی،کرینہ کپور
عالیہ بھٹ بڑی اداکارہ بنے گی،کرینہ کپور

  

ممبئی( نیٹ نیوز) اداکارہ کرینہ کپور عالیہ بھٹ کو بطور اداکارہ پسند کرنے لگیں۔ ذرائع کے مطابق عالیہ بھٹ جو خود کو کرینہ کا بڑا پرستار گردانتی ہیں، کے بار ے میں کرینہ نے کہا کہ اس لڑکی میں کچھ ہے جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ ایک دن بہت بڑی اداکارہ بنے گی۔ کرینہ نے مزید کہا کہ اس نے اب تک عالیہ کی ایک ہی فلم ’’سٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘ دیکھی ہے اور سمجھتی ہے کہ اس لڑکی میں بے حد صلاحیت ہے اور بہت ٹیلنٹ کی مالک ہے۔ اداکارہ ن مزید کہا کہ عالیہ کے کام کو دیکھ کر وہ اس کو پسند کرنے لگی ہے، وہ اچھی ہے اور بہت پرسکون انداز میں اداکاری کرتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں کرینہ نے کہا کہ اس کو بالی وڈ میں پندرہ سال ہو گئے ہیں لیکن وہ کسی نمبر ون ریس کا حصہ نہیں نہ ہی اس دوڑ میں شامل ہونا چاہتی ہے، میں نے دس سال پہلے انیل کپور کی بیوی کا رول ادا کیا تھا اور آج میں انہی کے بھتیجے ارجن کپور کی بیوی کا کردار ادا کر رہی ہوں۔

مزید : کلچر